نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی حالت تشویشناک

قومی آواز

نئی دلی: 04 ستمبر ، 2019 ویب ڈیسک

بھارت کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دلی کی تہاڑ جیل میں یاسین ملک سے ملاقات کرکے آنے والے ان کے عزیز نے حریت رہنما کی طبیعت سے آگاہ کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق جیل میں قید یاسین ملک کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

واضح رہےکہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی انتظامیہ نے یاسین ملک کو ایک جھوٹے فنڈنگ کیس میں چند ماہ قبل گرفتار کیا تھا جب سے وہ بھارتی حکام کی قید میں ہیں، یاسین ملک کو پہلے مقبوضہ کشمیر میں رکھا گیا جس کے بعد راتوں رات خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں