قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز، 29نومبر، 2020،
نارتھ یارک ریجن میں تین اسکولوں میں کورونا کیسز کے بعد انہیں بند کر دیا گیا ہے ۔ اس بندش کے بعد والدین اور اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے کترا رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔والدین کا کہنا ہے کہ جن اسکولوں کو بند کیا گیا ہے ان میں کورونا کے درجنوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ دیگر اسکولوں میں کورونا نہیں پھیلا ہو گا۔ اس صورتحال نے تعلیمی سیشن میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔