قومی آواز :
کینیڈین نیوز 9،اکتوبر، 2020،
قومی احتساب بیورو نیب نے میاں محمد نواز شریف کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزارت داخلہ سے سفارش کی ہے کہ ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کیا جائے۔وزارت داخلہ نے نیب کی جانب سے بھیجا جانے والا خط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ وزارت داخلہ ان کو وطن واپس لانے کے لئے انٹر پول سے بھی رابطہ کر رہی ہے۔