نووا اسکوشیا میں مقامی قدیم قبائل پر حملے شرمناک اور مجرمانہ ہیں، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

 

قومی آواز :اٹاوا،
کینیڈین نیوز 20،اکتوبر، 2020،
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ نووا اسکوشیا میں مقامی قبائل پر حملے انتہائی شرمناک اور مجرمانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی فشنگ کی صنعت پر پہلا حق مقامی قبائل کا ہے لیکن بعض لوگ ان پر حملے کر کے جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔واضح رہے کہ ہفتے کی صبح کچھ افراد نے مقامی قبائل کے ایک اسٹوریج پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی تھی۔پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں