قومی آواز ۔ اسلام آباد ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پاک فوج کے سربران جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ملکی موجودہ صورتحال کے باعث آرمی چیف متحدہ عرب امارات کا دورہ مختصر کر کے گزشتہ رات وطن پہنچے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے جس میں فیض آباد دھرنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Saturday, November 25, 2017