وزیر خزانہ شوکت ترین کا منی بجٹ ایوان میں پیش، زبردست ہنگامہ آرائی، ایک رکن ز خمی

قومی آواز
قومی نیو ز ، 31دسمبر ،2021
حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے جانے والے معاہدے پر عملدرآمد کے لئے تین سو ساٹھ ارب روپے کا منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
جس کے بعد اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی اور شور شرابا ہوا اور اس دوران ہاتھا پائی کے نتیجے میں ایک رکن اسمبلی کی انگلی بھی ٹوٹ گئی۔ جھگڑا شگفتہ رحمانی اور حکومتی رکن غزالہ سیفی کے درمیان ہوا۔ اس سے قبل اپوزیشن نے اعلان کیا تھا کہ وہ منی بجٹ پیش نہیں ہونے دے گی لیکن وہ اپنے اس پروگرام میں ناکام رہی اور حکومت نے بل منظور کروا لیا۔


متعلقہ خبریں