ھفتہ 11 اگست 2018 ووڈ بائن بیچ پر جمعہ کی دوپہر پیش آنے والے ایک حادثے میں ایک نوجوان پیراکی کے دوران پانی کی تیز لہر میں بہہ گیا جبکہ اس کے دیگر چار ساتھیوں کو بچا لیا گیا۔ پیرا میڈیکس کے مطابق مرنے والے نوجوان کی عمر سولہ سال تھی جبکہ اس کی ایک ساتھی جس کی عمر پندرہ سال بتائی جاتی ہے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
قومی آواز- ٹورنٹو
دو دوسرے نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر بھی موقع پر پہنچ گیا تھا جس نے ریسکیو آپریشن میں مدد کی۔لائف گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ پانی میں اچانک آنے والی باڑ تھی جس سے پیراکی کرنے والے سنبھل نہ سکے اور حادثے کا شکار ہو گئے۔