ویکسی نیشن کا عمل تیز کیا جائے، اونٹاریو اسپتال ایسوسی ایشن نے انتباہ جاری کردیا

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 26اگست،2021

اونٹاریو اسپتال ایسوسی ایشن نے وارننگ جاری کی ہے جس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ انٹاریو میں کرونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اسپتالوں کی ایمرجنسیز میں رش بڑھتا جارہا ہے جسے کم کرنے کے لئے ضروری ہے کے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اونٹاریو ہاسپٹل ایسوسی ایشن کے سربراہ انتھونی ڈیل کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی ہے وہ نہ صرف اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ تمام شہریوں کی ویکسینیشن کی جائے۔


متعلقہ خبریں