ویکسی نیشن کے باوجود فرح خان کو کورونا نے آلیا، گھر میں قرنطینہ

 

قومی آواز،
شوبز نیو ز 3ستمبر،2021
انڈیا کی مشہور کوریو گرافر فرح خان ان دنوں اپنے گھر میں قرنطینہ ہیں۔ خبر کے مطابق انہیں کورونا وائرس تشخیص ہوا ہے۔ فرح خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں اور ویکسی نیشن بھی کروا لی۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اور ان کے ساتھ موجود زیادہ تر لوگوں نے بھی ویکسی نیشن کروائی ہوئی تھی لیکن اس سب کے باوجود انہیں کورونا ہو گیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں اور دیگر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں۔


متعلقہ خبریں