قومی آواز :واشنگٹن،
کینیڈین نیوز،7،جنوری، 2021،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئیٹر اکاﺅنٹ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ فیس بک سے ان کی ویڈیو ز بھی ہٹا دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات حفاظتی طور پر کئے گئے ہیں تاکہ تشدد کو بڑھنے سے روکا جا سکے ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔ٹوئیٹر کے مطابق صدر ٹرمپ کے تین ٹوئیٹس کو ہٹا یا گیا ہے جبکہ ان کا اکاﺅنٹ بارہ گھنٹے تک بند رکھنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔