قومی آواز :واشنگٹن،
کینیڈین نیوز، 16نومبر، 2020،
واشنگٹن میں ٹرمپ کے ہزروں حامیوں نے انتخابی نتائج پر احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب مارچ کیا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔مارچ کے دوران شرکاءاور مخالفین کے درمیان کئی مقامات پر تصادم کی نوبت بھی آ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوئے جبکہ بیس سے زائد افراد کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جو بائیڈن کو صدارتی الیکشن میں تین سو چھ ووٹ حاصل ہو چکے ہیں مگر صدر ٹرمپ اپنی شکست تسلیم کرنے سے مسلسل انکاری ہیں۔