قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،30جون،2019
اوساکا میں ہونے والی جی ٹوئنٹی کانفرنس میں ہفتے کو وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور چینی صدر زی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے چینی صدر کے سامنے زیر حراست کینیڈینز کا معاملہ اٹھایا۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔تجزیہ کاروں کے مطابق کینیڈا نے اپنے حامی ممالک کو ساتھ ملانے کی حکمت عملی اختیار کی جو بہت کامیاب رہی۔