قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،14 جون، 2020،
ٹورنٹو میں ہفتے کو سارا دن نسل پرستی کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔ مظاہرین نے امریکہ میں مبینہ طور پر نسل پرستی کا شکار سیاہ فام افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پولیس کے ہاتھوں مارے جانے لوگوں کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔سب سے بڑا مظاہرہ کرسٹی پٹ پارک میں کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔