قومی آواز ٹورنٹو ٹورنٹو کے مئیر جان ٹوری نے کہا ہے کہ ٹورنٹو کے اسکولوں کے اطراف اس سال ریڈار نگرانی اسکیم متعارف کرا دی جائے گی ۔جان ٹوری نے پیر کو دئیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس پروگرام کا مقصد اسکولوں کے اطراف بچوں کے تحفظ کے اقدامات میں اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت کی طرف سے اس پروگرام کی منظوری نہیں لی گئی ہے مگر توقع ہے کہ حکومت جلد ہی اس پروگرام پر عملدرآمد کی منظوری دے دے گی۔
Tuesday, March 20, 2018