قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز، 25نومبر، 2020،
ٹورنٹو کے ایک تہائی اور برامپٹن کے نصف سے زائد اسکولوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے جس تعداد کا اعلان کیا تھا یہ تعداد اس سے دو گنا ہے جبکہ ٹورنٹو اور برامپٹن آجکل لاک ڈاﺅن کی ذد میں ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔پریمر ڈگ فورڈ نے کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کورونا سے بچاﺅ کے اقدامات پر مزید سختی سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔