قومی آواز
اسپورٹس نیو ز، 11نومبر،2021
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی20 کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان تصور نہیں کر سکتے۔ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل سیمی فائنل میں کل مدمقابل ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے 2012 کے بعد پہلی مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم نے بھی آخری مرتبہ 2014 میں ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔اب سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ ایونٹ میں ناقابل شکست پاکستان کی ٹیم سے ہو گا جس نے سپر 12 کے تمام پانچوں میچوں میں فتح حاصل کی۔