قومی آواز
قومی نیو ز، 18نومبر،2021
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے حزب اختلاف پر اپنی عددی برتری ثابت کردی اور اپنی مرضی کے مطابق متعدد بلز منظور کرالئے۔ اس موقع پر سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کلبھوشن یادیو کے بارے میں اپیل کا حق اور الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کے بارے میں بھی بل منظور کیے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس موقع پر ایوان میں اپوزیشن اراکین نے خوب شور شرابہ کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے آگے پھینکتے رہے۔ ایوان میں صورت حال کشیدہ ہونے پر سارجنٹ ایٹ آرمز نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں جس کے بعد اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔