قومی آواز :لاہور،
کینیڈین نیوز 27،اکتوبر، 2020،
زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کسی کھلاڑی یا آفیشل کا کورونا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ تمام کھلاڑی فٹ پائے گئے۔ پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے کورونا ٹیسٹ لاہور کے ایک ہوٹل میں لئے گئے تھے۔ اب یہ تمام اراکین سیکور ببل کا حصہ بن گئے ہیں اور سب کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی دے دی گئی ہے۔