قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز، 5نومبر، 2020،
پاکستان میں کورونا کے حوالے سے اسلام آباد میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں اضافے کے باوجود صورتحال ایسی نہیں کہ تعلیمی ادارے بند کئے جائیں تاہم اس سلسلے میں دسمبر میں پھر ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں صورتحال کا مزید جائزہ لیا جائے گا