قومی آواز :
قومی نیوز،1مئی ، 2021
پاکستان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان آنے والی پروازوں میں اسی فیصد تک کمی کی جائے ۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس سلسلے میں اتھارٹی نے بیرون سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان آنے والے ہر مسافر کو بہتر گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی ہو گا۔ ان پابندیوں کا اطلاق چار سے بیس مئی تک ہو گا۔