قومی آواز :لاہور،
کینیڈین نیوز،27 جون، 2020،
پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کورونا کے بارے میں اپنائی گئی پالیسی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی بجائے انہیں اکیڈمی میںہی رکھنا زیادہ بہتر ہوتا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اب کرکٹرز تذبذب کا شکار ہیں کہ انہیں کیا کیا احتیاطیںکرنا ہیں اور کھانے پینے میں کیا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ ٹیم کے دس کھلاڑیوں کا کورونا مثبت آیا ہے۔