پاکستان کی سلامتی خطرے میں ہے، جے یو آئی امیر مولانا فضل الرحمان

قومی آواز :
قومی نیوز،5اپریل ، 2021
پی ڈی ایم کے سربرا ہ اور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستا ن کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو عالمی استعماری قوتوں نے اپنی آماجگاہ بنا لیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
انہوں نے یہ بات اپنے سکھر کے دورے کے دوران پارٹی رہنماﺅں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ نہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا نجیب اللہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں پاکستان کو بھی افغانستان بنانا چاہتی ہیں جس کے خلاف محب وطن اور مذہبی قوتوں کو میدان میں آنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں