پاکستان کے ساتھ مل کر افغانستان میں ثالثی کے لئے تیار ہیں، روس کا اعلان

 

قومی آواز،
عالمی نیو ز 24اگست،2021
روس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی سے بچنے کے لئے وہ پاکستان کے ساتھ مل کر ثالثی کرانے کو تیار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکہ، روس، چین اور پاکستان افغان بحران کو حل کرنے کے لئے کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسط ایشیائی ممالک افغان پناہ گزینوں کو قبول نہیں کریں گے اس سلسلے میں امریکہ کو خود ہی کوئی کوشش کرنی ہو گی۔


متعلقہ خبریں