پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے لیے پاکستان کی جانب سے طالبان کی منت سماجت جاری

 

قومی آواز
قومی نیو ز ، 4جنوری ،2022
پاک افغان سرحد پر باڑ کے معاملے پر پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ گزشتہ چند دنوں میں پاک افغان سرحد پر کئی مقامات پر افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی جس میں کئی شہادتیں ہو چکی ہیں تاہم پاکستان کی جانب سے طالبان کی منت سماجت کا سلسلہ جاری ہے کہ وہ ڈیورنڈ لائن پر انہیں باڑ لگانے کی اجازت دے دیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و خوشحالی چاہتا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں