نوشہرہ 26 فروری 2022 قومی آواز ۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن والوں کے رنگ اڑے ہوئے ہیں، ان کا ڈراما فلاپ ہونے والا ہے، ہمارا کوئی ایم این اے کہیں نہیں جا رہا، یہ سب افواہیں ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن کے7 ارکان اپنے ساتھ ملانےکا دعویٰ کردیا۔ نوشہرہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر اپوزیشن کو کیسے توڑیں گے ؟ سب دیکھ لیں گے، اپوزیشن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم سوئے نہیں ہیں، اپوزیشن ہمارے اتحادیوں کو توڑ نہیں سکتی، اپوزیشن کے سات ایم این ایز ہمارےساتھ ہیں۔