قومی آواز :
قومی نیوز،13مارچ ، 2021،
پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر لاہور سمیت صوبے کے سات شہروں میںچودہ دن کے لئے کورونا اقدامت کی سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں ۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ان پابندیوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں،جشن بہاراں،شادی ہالز اور مارکیٹیں،مزارات ، سینما ہالز اور بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی ہو گی۔اس بات کا اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس کے بعد کیا گیاجس میں صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات زیر غور آئے۔