قومی آواز، قومی نیو ز 20ستمبر،2021 پاکستان کے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پورے نیوزی لینڈ میں اتنی فوج نہیں ہوگی جتنی ہم نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی پروٹیکشن پر لگائی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں اورایف فائیو اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں پریکٹس کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے جو سلوک ہو رہا ہے ہم اس کے مستحق نہیں ہیں۔