قومی آواز ۔ ٹورنٹو پکرنگ اونٹاریو کے ایٹمی پاورپلانٹ کے بارے میں اونٹاریو پاور جنریشن کی جانب سے ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پکرنگ اونٹاریو ایٹمی پاور پلانٹ سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے اور اس پلانٹ کی وجہ سے ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آ رہے ہیں اس لئے اس پلانٹ کو بند کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پکرنگ میں واقع اس پاور پلانٹ کو بند کروانے کے لئے بہت سی سوشل تنظیموںکی جانب سے کافی عرصے سے مہم چلائی جا رہی ہے۔(یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر پڑھ رہے ہیں) مخالفین کا کہنا ہے کہ اس پلانٹ کی وجہ سے تابکاری کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور پلو شن میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اسے بند کر دیا جائے۔ اونٹاریو چیمبر آف کامرس اور کینیڈین سینٹر فار اکنامک کی جانب سے شائع ہونے والی مشترکہ رپورٹ کے مطابق اس سینٹر میں سات ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیںجبکہ اس پلانٹ سے 12.3بلین ڈالر سے زائد آمدنی بھی حاصل کی جا رہی ہے لہذٰا اسے بند کرنے کی بجائے مقررہ مدت تک چلایا جائے اور صوبے کی معیشت کو مضبوط بنانے کا کام لیا جائے۔
Sunday, April 07, 2018