قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز 13،اکتوبر، 2020،
پی آئی اے سے آنے والی ایک اچھی خبر کے مطابق پرواز پی کے دو سو چودہ سے آنے والا ایک مسافر اپنی سیٹ پر بھاری رقم کا بیگ بھول کر اتر گیا۔ طیارے کی ائیر ہوسٹس بشریٰ سلیم نے یہ بیگ محفوظ کر لیا اور اسے حفاظت سے ویجلینس سیکورٹی عملے کو پہنچا دیا ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ عملے نے ر قم کے مالک کو تلاش کر کے بیگ اس کے حوالے کر دیا ۔ اس واقعے پرپی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک نے بشریٰ سلیم کو فون کر کے ان کی فرض شناسی اور ایمانداری کو سراہا اور شاباش دی۔