قومی آواز ،
اسپورٹس نیوز17،فروری، 2021،
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جلد ہی شروع ہونے والے پی ایس ایل کے میچوں کی کمنٹری کے لئے عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز سے رابطہ کر لیا گیا ہے جو میچوں کے دوران دستیاب ہوں گے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ان کمنٹیٹرز میں رمیز راجہ، بازید خان، ایلن ولکنز، ثناءمیر، عروج ممتاز، ڈومنک اکرک، سائمن ڈول، ڈینی موریسن اور دیگر شامل ہیں ۔ایونٹ کی کوریج کے لئے تیس سے زائد کیمروں کا انتظام کیا گیا ہے جو پورے گراﺅنڈ کا منظر دکھا سکیں گے۔