قومی آواز،
اسپورٹس نیوز،21مئی،2021
پی ایس ایل کے باقی بچے چھ میچ کھیلنے کے لئے ابو ظہبی میں انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں کھلاڑیوں کے بائیس مئی کو کورونا ٹیسٹ کی تاریخ دے دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ تمام کھلاڑیوں کی ویکسی نیشن کرائی جائے گی اور ائیر پورٹ آمد پر پہلا ٹیسٹ لیا جا ئے گا۔ مقابلے شروع ہونے سے ایک روز قبل بھی ٹیم کا ٹیسٹ ہو گا۔ ایونٹ کا آغاز لاہور اور اسلام آباد کی ٹیموں کے مابین مقابلے سے ہوگا۔