قومی آواز :تائی پے،
کینیڈین نیوز22، جولائی، 2020،
ٹائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو کا کہنا ہے کہ چائنا کے لڑاکا طیارے روز ٹائیوان کی سرحدوں سے ہو کر گزرتے ہیں جس سے خوف و ہراس پھیل رہا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔وو نے مزید کہا کہ چائنا فورسز کی آزمائشی مشقیں ٹائیوان پر حملے کا پیش خیمہ بھی ہو سکتی ہیں۔دوسری جانب چائنا کا کہنا ہے کہ ٹائیوان اس کا علاقہ ہے جسے غیر قانونی طور پر الگ کیا گیا ہے۔