ڈیرک چاون مجرم ہے، جارج فلائیڈ قتل کیس میں عدالت کا فیصلہ، امریکہ میں جشن

 

قومی آواز :
عالمی نیوز21اپریل ، 2021
امریکہ کے مشہور مقدمہ جارج فلائیڈ قتل کیس میں ماخوذ پولیس اہلکار ڈیرک چاون کو عدالت کی جانب سے مجرم قرار دے دیا گیا ہے اور اس پر لگائے گئے تمام الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے مجرم کو جیل بھیجنے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں ڈیرک چاون کئی دہائیوں تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے جا سکتا ہے۔ فیصلے کے بعد امریکہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور خاص کر سیاہ فام لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔ جارج فلائیڈ کی فیملی نے اسے انصاف کی فتح قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں