قومی آواز :کراچی،،
کینیڈین نیوز3، اگست، 2020،
پاکستان کے سب سے بڑے اور مسائل میں گھرے شہر کراچی کے بارے میں محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ یہاں اگلے ہفتے شدید بارشیں متوقع ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ کراچی کے قریب سمندر میں ہوا کا کم دباﺅ بن گیا ہے جو اگلے چند دن میں کراچی میں بارشوں کا سبب بنے گا۔ اس خبر سے شہریوں میں شدید تشویش اور خوف کی لہر پھیل گئی ہے ۔بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ اگر بارش ہوئی تو اس سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔