کراچی میں شدید بارش،کشتیاں چل گئیں،پینتیس ہلاکتیں، ہزاروں بے گھر

قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز،28، اگست، 2020،
کراچی میں شدید بارشوں کے بعد پورا کراچی زیر آب آ گیا۔ بعض علاقوں سے لوگوں کو کشتیوں کے زریعے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ حکومت نے اس موقع پر ایک روز کی عام تعطیل کا بھی اعلان کیا تاکہ ریلیف کا کام کیا جا سکے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ شہر میں آنے والے سیلاب سے لوگوں کے گھروں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ۔ ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ۔ بہت سوں کو گھروں کی چھتوں سے باہر نکالا گیا۔ ابتک پینتیس ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ بہت سے لوگ لا پتہ ہیں۔


متعلقہ خبریں