قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز،6 جون، 2020،
کراچی میں کورونا کا تیزی سے پھیلاﺅ جاری ہے اور اسپتالوں میں مزید مریض لینے کی جگہ تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ حکومت سندھ کے کورونا کے لئے مقرر ڈاﺅ ااور انڈس اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اور دونوں اسپتالوں نے بینرز آویزاں کر دئیے ہیں کہ مزید مریض نہیں لئے جا ئیں گے جس سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ڈاکٹروں نے حکومت سے مریضوں کے لئے ایک مرکزی ہیلپ لائن بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ مریضوں کو علم ہو سکے کہ مرض کی علامات کے بعد انہیںکیا کرنا ہے۔