قومی آواز :
قومی نیوز،2مئی ، 2021
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کراچی کے حلقے 249کا نتیجہ روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ نتیجہ حلقے میں دھاندلی کے الزامات کے بعد روکا گیا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔الیکشن میں حصہ لینے والی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے الیکشن کے نتیجے پر اعتراضات کئے تھے۔ ن لیگ نے رہنما مفتاح اسماعیل نے دوبارہ گنتی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت چار مئی کو ہو گی۔