کرتار پور بچھڑ جانے والے لوگوں کی ملاقات کا ذریعہ بن گیا، تقسیم کے وقت بچھڑے بھائی مل گئے

قومی آواز
قومی نیو ز ، 13جنوری ،2022
پاکستان میں واقع سکھوں کا مقدس مقام کرتارپور جہاں روزانہ ہزاروں افراد زیارت کے لیے آتے ہیں بچھڑے ہوو¿ں کی ملاقات کا ایک ذریعہ بھی بن گیا ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں آئے دن ایسے لوگوں کی ملاقات ہوتی ہے جو برسوں پہلے دوسرے سے بچھڑ گئے ہوں۔ پچھلے دنوں اس مقام پر دو ایسے بھائیوں کی ملاقات بھی ہوئی جوتقسیم ہند کے وقت ایک دوسرے سے بچھڑ گئے تھے اور ایک بھائی پاکستان میں اور دوسرا بھارت میں رہ گیا تھا۔ ان بھائیوں میں فیصل آباد کے اسی سالہ بزرگ محمد صدیق کی ملاقات اپنے چھوٹے بھائی حبیب سے ہوئی جو تقسیم کے وقت ماں کے ساتھ بھارتی پنجاب میں موجود تھے اور دوبارہ واپس نہیں آ سکے تھے۔ اس ملاقات کا اہتمام ایک این جی او نے کروایا۔


متعلقہ خبریں