قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،2اپریل ، 2021
ایک عام آدمی کے لئے دو منٹ سانس روکنا بھی نا ممکن ہوتا ہے لیکن کروشیا کے ایک شخص چون سالہ بودا میر بودا نے مسلسل چو بیس منٹ اور تینتیس سیکنڈ تک سانس روک کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس سے قبل انہوں نے چوبیس منٹ اور چوبیس سیکنڈ تک سانس روک کر ریکارڈ بنایا تھا اس طرح انہوں نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ بہتر بنایا ہے۔ اس موقع پر عالمی نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے اس ریکارڈ کی تصدیق کی تاہم ابھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اے اپنے ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا ہے۔