قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز،27فروری، 2020،
وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ظفر مرزا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کرونا وائرس پاکستان پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک ایک کیس کراچی جبکہ دوسرا اسلام آباد میں سامنے آیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ دونوں متاثرہ افراد حال ہی میں ایران کا دورہ کر کے واپس آئے ہیں۔دونوں افراد سے متعلقہ افراد کو بھی چیکنگ کے لئے اسپتال منتقل کر یا گیا ہے۔