کشمیری رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے، وزیر اعظم،آرمی چیف کا تعزیت کا اظہار

قومی آواز،
قومی نیو ز 2ستمبر،2021
کشمیر کی تحریک آزادی کے رہنما اور بزرگ سیاستداں سید علی گیلانی بانوے سال کی عمر میں سری نگر میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔ انہیں سری نگر کی حیدر پور ہ جامع مسجد کے احاطے میں سپر د خاک کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔بھارتی فوج نے مرحوم کے جنازے میں عوام کو شرکت سے روکنے کے لئے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا تھا جس کی وجہ سے صرف اہل خانہ اور محلے دار ہی جنازے میں شرکت کر سکے۔ان کے انتقال پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف نے تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ ملک بھر میں ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے اس دوران قومی پرچم بھی سر نگوں رہے گا۔


متعلقہ خبریں