قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز29نومبر ، 2019،
محکمہ ایوی ایشن ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کے ایک اعلامیے کے مطابق جمعرات کی شام مارکھم سے پرواز کرنے والا ایک چھوٹا طیارہ کنگسٹن کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہو گئے۔ سیفٹی بورڈ کے حکام نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر کے تحقیقات کا آغا ز کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طیارہ خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوا۔