قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز، 10نومبر، 2020،
کورونا خطرناک ہونے کی صورت میں ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنا پڑے تو کردیا جائے۔یہ بات ایک مشہور سروے ٹیم کی جانب سے جاری ایک تازہ ترین سروے رپورٹ میں کہی گئی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے دو تہائی شہریوں کی جانب سے اس بات سے اتفاق کیا گیا ہے کہ لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔سروے میں سٹرسٹھ فیصد شہریوں نے اس رائے سے اتفاق کیا ۔