کورونا پابندیوں میں نرمی کا آغاز اکتیس جنوری سے شروع ہو گا، سرکاری ترجمان

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 21جنوری ،2022
اونٹاریو کے سرکاری ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صحت عامہ کے اقدامات میں بتدریج نرمی 31 جنوری سے شروع ہو جائے گی ۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پرجم اور ریستوراں 50 فیصد صلاحیت پر کھولے جا سکیں گے۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔21 فروری اور 14 مارچ کو تین ہفتوں کے وقفوں میں پابندیوں میںمزید نرمی کی جائے گی۔کھیلوں اور کنسرٹ کے ساتھ ساتھ تھیٹر بھی اپنے دروازے آدھی گنجائش یا 500 افراد پر کھول سکتے ہیں۔یپریمر ڈگ فورڈ کا کہنا ہے کہ وہ صحت عامہ کے اقدامات میںتین مرحلوں میں نرمی کا ارادہ رکھتے ہیںجس کا آغاز 31 جنوری سے ہوگا۔ڈگ فورڈ نے زور دیا کہ اگر تعداد دوبارہ بڑھنا شروع ہو جائے تو صوبہ بریک لگانے کے لیے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں