کورونا پھیل رہا ہے ،لوگوں کو گھروں میں بند کرو، ڈاکٹروں کا واویلہ

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،6اپریل ، 2021
ملک بھر کے ڈاکٹرو ں نے اس بات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ حکومت آہستہ آہستہ پابندیاں ختم کر رہی ہے جس سے بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے۔پیل، ٹورنٹو اور اٹاوا کے ڈاکٹروں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ا س بات پر زور دیا کہ لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کا انتظام کیا جائے تاکہ بیماری کو جلد از جلد ختم کیا جا سکے ۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجود لاک ڈاﺅن بہت کمزور ہے اس سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہونے والا ۔ بیماری کو روکنے کے لئے ایک سخت لاک ڈاﺅن کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے اب تک ان کی آواز پر کان نہیں دھرے ہیں اور پابندیوں میں نرمی کا عمل ہنو ز جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں