قومی آواز،
عالمی نیو ز 18اگست،2021
امریکہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ افغانستان میں غیر یقینی صورتحال کے باعث امریکہ میں موجود افغانستان کے ساڑھے نو ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کر دئے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ امریکی سیکریٹری خزانہ کے مطابق امریکہ میں موجود کسی بھی بینک تک افغان طالبان کو رسائی نہیں دی جائے گی۔ کہا گیا ہے کہ یہ اقدام وائٹ ہاؤس کی جانب سے اٹھایا گیا ہے جس کی منظوری صدر جو بائیڈن نے دی ہے۔امریکی حکام نے کابل جانے والی شپمنٹ کو بھی روک دیا ہے۔