Friday, January 5, 2018 اونٹاریو کی پریمیر کیتھلین وین کے لئے اگلا الیکشن جیتنا کسی چیلنج سے کم نہ ہو گا اس بات کا اشارہ ایک تازہ سروے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے ۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اگر کیتھلین وین کو اگلا الیکشن جیتنا ہے اور اپنی لبرل پارٹی کو بھی جتانا ہے تو انہیں کچھ ایسے عوامی اور سیاسی قدامات کرنے ہوں گے جو کافی سخت ہو ں گے اور آگے بڑھنے کے لئے انہیں سخت فیصلے بھی کرنا ہوں گے۔ کیتھلین وین کے بارے میں ہونے والے سروے میں لوگوں نے انہیں اسکینڈلز اور سیاسی طور پر کمزور امیدوار کے طور پر پیش کیا۔لبرل سیاسی گروہوں کا کہنا ہے کہ تمام سروں اور پیشنگوئیوں کے باوجود اگلا الیکشن بھی لبرل پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی کیونکہ اس نے بہت کام کیا ہے اور عوامی سطح پر اس کا اجرتوں میں اضافے کا کارنامہ ہی بہت بڑا ہے۔ اس کے جواب میں اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اجرتوں میں اضافہ ایک اچھا اقدام ہے لیکن اس کے نتیجے میں جو کاروباری اداروں میں جو کٹوتیاں ہوں گی اور ملازمتوں میں کمی واقع ہو گی جس کا اثر عام آدمی پر پڑے گا تب پتہ چلے گا کہ اجرتوں میں اضافے کا عام آدمی پر کیا اثر مرتب ہوا اور یہ کہ یہ اثر اچھا ہوا یا صورتحال مزید ابتری کی طرف گئی۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو۔