قومی آواز ۔ ٹورانٹو ۔ January 30, 2017 فائرنگ کا واقعہ نماز عشاکے وقت پیش آیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق3حملہ آوروں نےمسجدمیں فائرنگ کی،فائرنگ کےوقت مسجدمیں40افرادموجودتھے۔ کینیڈین پولیس نے مسجد پر فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے تاہم پولیس ترجمان نے جاں بحق افراد کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ امام مسجد ینگی کا کہنا ہے کہ واقعہ ظالمانہ اقدام ہےمسلح افراد نے مسجد کے ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملے کے بعد سرچ آپریشن میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
کینیڈاکےشہرکیوبیک سٹی کی مسجد میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں5افراد جاں بحق ہو گئےجبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔