قومی آواز،
اسپورٹس نیوز،7جون،2021
ریگا لٹویا میں ہونے والے ورلڈ آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں کینیڈا کی ہا کی ٹیم نے فائنل میں فن لینڈ کی ٹیم کو ہرا کر گولڈ کپ جیت لیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ میچ کا فیصلہ اوور ٹائم میں ہوا۔کینیڈا کی طرف سے میکسم اور ایڈم ہینرچ نے بہترین گول اسکور کئے۔اس سے قبل فن لینڈ نے کینیڈا کو ہرا کر یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے پچھلے سال یہ ٹورنا منٹ منعقد نہیں کیا جا سکا تھا۔