قومی آواز ۔ ٹورنٹو کینیڈا میں اب شہریوں کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ریڈیو ٹی وی کی محتاجی کا سامنا نہیں ہو گا کیونکہ اب حکومت خود اپنے ہر شہری کو کسی بھی ایمرجنسی میں کال کر کے خطرے سے مطلع کرے (یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر پڑھ رہے ہیں) اور ضروری ہدایات بھی دے گی۔ یہ بات چیف کنزیومر آفیسر اسکاٹ شارٹلیفی نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفت ، موسمی خطرے یا دہشت گردی وغیرہ کے دوران شہریوں کو اطلاعات کی فوری فراہمی کے لئے یہ سروس شروع کی گئی ہے جس کا مقصد شہریوں کو خطرے سے طوری خبردار کرنے کے علاوہ ضرورری اقدامات کے لئے بھی تیار کرنا ہے۔
Sunday, April 07, 2018